News Details

08/10/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی نظام کو مزید مضبوط اور موثر بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی نظام کو مزید مضبوط اور موثر بنایا جائے گا۔ تمام تر ترقیاتی کام بلدیاتی نظام کے تحت ہوں گے ۔ عوامی نمائندے اپنے آئینی فرائض اور ذمہ داریوں پر توجہ دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایم پی اے ملک شاہ محمد کی سربراہی میں بنوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے وزیراعلیٰ کو علاقے میں مختلف ترقیاتی سکیموں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقداما ت کریں گے ۔ اُنہوں نے واضح کیاکہ بلدیاتی نظام کو مضبوط تر کرنا عمران خان کا وژن ہے ۔ جس کی وجہ سے صوبے کی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو گا اور مسائل کے ازالے کیلئے مقامی سطح پر ایک موثر نظام موجود ہو گا۔ ترقیاتی کام بلدیاتی حکومتیں کریں گی جس کی وجہ سے ممبران اسمبلی قانون سازی پر توجہ دے سکیں گے جوان کی آئینی ذمہ داری ہے ۔