News Details

07/10/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ممبر صوبائی اسمبلی شفیع اﷲ کی سربراہی میں اپر دیر کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ممبر صوبائی اسمبلی شفیع اﷲ کی سربراہی میں اپر دیر کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے وزیراعلیٰ کو علاقے میں امن عامہ کی صورتحال ، انتظامی مسائل اور اراضی کے دیرینہ تنازعہ سے آگاہ کیا اور ان مسائل کو حل کرنے کی درخواست کی ۔ وزیراعلیٰ نے مسائل کا قابل عمل حل تلاش کرنے کا یقین دلایا۔ اُنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل اور خدمات کی بلا امتیاز فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ اپردیر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے ۔