News Details

24/09/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر قیادت وفاق کے ساتھ صوبائی مسائل پر پختونخوا ہاؤس اسلام آبادمیں اجلاس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر قیادت وفاق کے ساتھ صوبائی مسائل پر پختونخوا ہاؤس اسلام آبادمیں اجلاس * ایڈوائز حمایت اﷲ، چیف سیکرٹری نوید کامران بلوچ ، سیکرٹری انرجی اینڈ ایرگیشن سلیم خان، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ محمد اسرار، سیکرٹری انٹر پروانشل کوآرڈنیشن عادل صدیق کی شرکت * اے جی این قاضی فارمولے کے تحت پن بجلی کی مد میں صوبے کے بقایا جات کی جلد ادائیگی کیلئے متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ ، وزیراعلیٰ * وفاقی حکومت اے جی این قاضی فارمولے کے تحت حتمی فیصلے کیلئے کمیٹی تشکیل دے ، محمود خان * ملک میں یکساں اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے ہائیر ایجوکیشن وفاق کے دائرہ اختیار میں رہنا چاہیئے ، وزیراعلیٰ * سات رکنی کمیٹی جس میں صوبے کے ایک ایک ممبر سمیت آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور ہائیر ایجوکیشن اس سلسلے میں قومی سطح پر یکساں اور معیار ی نصاب کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دے ۔محمود خان * صوبے کے پانی کاحصہ جس کا استعمال دوسرے صوبوں میں ہو رہا ہے اس کا معاوضہ صوبے کو دیا جائے ، وزیراعلیٰ * سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام ادارہ برائے سٹینڈر ڈ کوالٹی خوراک کی کوالٹی اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے ملکی سطح پر یکساں پالیسی ہونی چاہیئے ، وزیراعلیٰ * ورکر ویلفیئر بورڈ اور ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹ انسٹی ٹیوشن کی مینجمنٹ اور کنٹرول وفاقی سطح پر ہونا چاہیئے ۔ اس کی صوبوں کو منتقلی سے مسئلے پیدا ہوں گے ۔ محمود خان * ہمارے صوبے کے غریب مزدور اور ملازمین پنجاب او رسندھ سمیت مختلف علاقوں میں ملازمت کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ * صوبے کو مالی مسائل درپیش ہیں ، ہمارا شیئر فوری طور پر ہمیں ملنا چاہیئے تاکہ دیر پا ترقی کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کیا جا سکے ۔وزیراعلیٰ * حکومت صوبے کی معیشت کو دیر پا اور مضبوط بنانے کیلئے سیاحت، صنعتکاری ، پن بجلی کے منصوبے ، معدنی وسائل کی ترقی کے منصوبے شروع کرنے والے ہیں ، محمود خان