News Details
16/09/2018
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا ہے
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور اس کی اعلیٰ سطح پر فوری انکوائری کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے آج جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اُنہوں نے اس ناخوشگوار واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی حساس جگہ پر فائرنگ کا واقعہ کیوں کر ممکن ہوا ۔ اُنہوں نے واقعے کی فوری انکوائری کے احکامات جاری کئے اور ہدایت کی کہ ہر پہلو سے واقعہ کا جائزہ لیا جائے اور غفلت کے مرتکب ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی ۔