News Details

16/09/2018

وزیراعلی کے پی کے ترجمان نے سوات کے مقامی اخبار میں شائع اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے کہ سوات میں ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کو سیاسی بنیادوں پر وقت سے پہلے تبدیل کرکے انکے بھتیجے شیر علی کو تعینات کیا گیا ہے

وزیراعلی کے پی کے ترجمان نے سوات کے مقامی اخبار میں شائع اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے کہ سوات میں ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کو سیاسی بنیادوں پر وقت سے پہلے تبدیل کرکے انکے بھتیجے شیر علی کو تعینات کیا گیا ہے اور اسکے ساتھ اسسٹنٹ کا تبادلہ بھی کرکے مقامی رکن اسمبلی کا بھتیجا بھرتی کیا گیا ہے ترجمان نے واضح کیا کہ یہ خبر مکمل طور پر پلانٹڈ اور شرانگیزی پر مبنی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد گلی کوچوں سے نکلنے والے چھوٹے اخبارات میں منفی اور گمراہ کن خبریں اور رپورٹیں شائع کرانا اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانا اور اس طرح انکی پارٹی کی طرف سے شروع کردہ ملک گیر تبدیلی سے متعلق افواہیں پھیلانا اور عوام کو متنفر کرنا ہے ترجمان نے بتایا کہ نئے ایمرجنسی آفیسر وزیر اعلیٰ کے بھتیجے تو درکنار دور کے بھی رشتے دار نہیں اور نہ ہی انکا تبادلہ خلاف ضابطہ ہوا ہے اسی طرح اسسٹنٹ کا تبادلہ تو سرے سے ہوا ہی نہیں جس صاف پتہ چلتا ہے کہ اس خبر کے پیچھے لفافہ صحافت سے لیکر مفاد پرست مافیا کے بعض مخصوص اور مذموم مقاصد کارفرما ہیں ترجمان نے مزید واضح کیا کہ اسطرح کی بلیک میلنگ سے صوبائی حکومت کو عوام کے وسیع تر مفاد پر مبنی اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد سے نہیں روکا جا سکتا بلکہ اس پر زیادہ عزم اور شدت سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا ترجمان نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت رپورٹ کی اشاعت پر مقامی اخبار کو قانونی نوٹس بھی جاری کیا جا رہا ہے۔