News Details
14/09/2018
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے یونیسف پشاور کے چیف چارلس نوزو کی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے یونیسف پشاور کے چیف چارلس نوزو کی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے یونیسف کے کردار کو سراہا اور کہاکہ صوبائی حکومت اور یونیسف بچوں کے مسائل اور حقوق کیلئے مل جل کر کام کریں گے ۔ اُنہوں نے یونیسف کو صوبے میں مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے تعاون کا یقین دلایا۔ چارلس نوزوکی نے یونیسف پشاور کی صوبے میں سرگرمیوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ چارلس نوزوکی نے بتایا کہ یونیسف پشاور صوبے میں پولیو ، صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی پر کام کر رہی ہے ۔ یونیسف کے ڈاکٹر جمیل ، انجینئر سجاد اکبر اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔