News Details

14/09/2018

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے درہ آدم خیل میں کوئلہ کان میں دھماکہ کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے درہ آدم خیل میں کوئلہ کان میں دھماکہ کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے اس سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔