News Details
11/09/2018
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے شانگلہ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے23 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواراشوکت یوسفزئی کی کامیابی کو حق اور سچ کی فتح اورپارٹی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا مظہر قرار دیا ہے
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے شانگلہ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے23 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواراشوکت یوسفزئی کی کامیابی کو حق اور سچ کی فتح اورپارٹی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا مظہر قرار دیا ہے اُنہوں نے کہا کہ یہ واضح کامیابی عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے شانگلہ کے لوگوں کی عملی شرکت کی غمازہے۔ ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام ملک میں گزشتہ چھ دہائیوں سے جاری استحصالی نظام اور روایتی موروثی سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں اور وہ حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی صورت میں اُنہیں اُمید کی کرن نظر آئی ہے ۔اس شاندا ر کامیابی پر پارٹی کے اُمیدوارشوکت یوسفزئی کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور قانون سازی کا حق ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مخلصانہ کردار ادا کریں گے اور سرکاری محکموں اور اداروں سے کرپشن و اقرباء پروری کا خاتمہ کرکے انہیں عوامی توقعات کا آئینہ دار بنانے کے مشن میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے اُنہوں نے سیاسی بالغ نظری اور کھوٹے اور کھرے کی پہچان پرشانگلہ کے عوام کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔