News Details

05/09/2018

عارف علوی کوپاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عارف علوی کوپاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، آج یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سیاسی بصیرت کے حامل ہیں ، صدارتی الیکشن میں انکی جیت یقینی تھی کیونکہ اپوزیشن پہلے ہی سے تقسیم ہو چکی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نو منتخب صدر اپنی آئینی ذمہ داریاں بحسن خوبی انجام دیں گے اور نئے پاکستان کے ایجنڈے کی تکمیل میں دانشمندانہ کردار ادا کریں گے