News Details

05/09/2018

صوبائی کابینہ کے آئندہ ا جلاس میں ان کی حکومت اپنا 100 روزہ پلان اور حکمت عملی وضع کریگی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کے آئندہ ا جلاس میں ان کی حکومت اپنا 100 روزہ پلان اور حکمت عملی وضع کریگی جو تمام صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے حوالے کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج صوبائی اسمبلی میں صدارتی الیکشن میں اپنا و وٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں پیسکو چیف سے میٹنگ بھی کی ہے، انہوں نے کہا کہ پیسکو چیف نے سسٹم کی بحالی و مرمت کیلئے 40ارب روپے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے عین مطابق وہ صوبے کیلئے آئندہ 100روزہ پلان کے علاوہ ایک سال، دو سال اور پانچ سالوں کا پورا پلان بنائیں گے اور اس پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔