News Details

02/09/2018

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 10بلین ٹری سونامی مہم کا باقاعدہ اجراء ضلعی ہری پور میں پودالگا کر کیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 10بلین ٹری سونامی مہم کا باقاعدہ اجراء ضلعی ہری پور میں پودالگا کر کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیراعظم کا ہری پور پہنچنے پر استقبال کیااور اُن کے ہمراہ ہری پور کے علاقہ مکنیال پہنچے جہاں اُنہوں نے پودا لگا کر " پلانٹ فار پاکستان" کے نام سے شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔یہ مہم ان پانچ سالوں کے دوران ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کے ہدف کا حصہ ہے ۔