News Details
31/08/2018
انتظار گاہ میں حاملہ خاتون کے بچہ جنم دینے کے واقعہ کا نوٹس
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سیدو سنٹرل ہسپتال کے انتظار گاہ میں حاملہ خاتون کے بچہ جنم دینے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو واقعہ کی فوری انکوائری کرکے رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رپورٹ میں ذمہ داروں کا واضح تعین ہونا چاہئے، غفلت کے مرتکب انتظامی حکام اور عملے کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کے ساتھ غفلت کا برتاؤ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگ علاج معالجے اور طبی سہولیات کیلئے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں جن کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب حکومت وسائل خرچ کرتی ہے تو اس کے نتائج بھی نظر آنے چاہیءں۔