News Details

30/08/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے میڈیا میں ان کے وزیرہونے سے متعلق خبروں پر رد عمل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے میڈیا میں ان کے وزیرہونے سے متعلق خبروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض میڈیا میں ان کے وزیر ہونے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں جوحقائق کے برعکس ہے مذکورہ خبروں کی وجہ سے عوام الناس میں کنفیوژن پیدا ہوئی کامران بنگش نے آج یہاں سے جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ وزارت کا ہونا یا نہ ہوناان کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے وہ عمران خان کے سپاہی ہے انہیں کسی عہدے یا وزارت کا قطعاً لالچ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ذمہ داری انہیں دی گئی ہے وہ بحسن خوبی ادا کرنے کی کو شش کرینگے ۔