News Details
14/08/2018
نگران وزیراعلیٰ کا زمنگ کور پشاور میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان نے زمنگ کور پشاور میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اُنہوں نے بچوں کے ٹیلنٹ کو سراہا اور بہترین کارکردگی پر بچوں کو اپنی جیب سے 20 ہزار روپے نقد انعقامات سے نوازا۔ نگران وزیراعلیٰ نے آج زمنگ کور پشاور کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے زمنگ کور کے ہاسٹل اور کلاس رومز کا معائنہ کیا اور بچوں کو دی گئی رہائش اور تعلیم و تربیت کی سہولیات کا جائزہ لیا اور اساتذہ اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ نگران وزیراعلیٰ نے اس موقع پر یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی ۔ بچوں نے تقریب میں چاروں صوبوں کے روایتی رقص، نغمے اور ٹیبلو پیش کئے ۔ بچوں نے یوم آزادی کی مناسب سے تقاریر بھی پیش کیں جسے نگران وزیراعلیٰ نے بہت سراہا اور کہاکہ بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ اُنہوں نے زمنگ کور میں بچوں کی دی گئی سہولیات پر اعتماد کا اظہار کیا اور عندیہ دیا کہ وہ زمنگ کور کو زیادہ سے زیادہ وسائل دینے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے ۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ نے بچوں کو تحائف بھی دیئے۔