News Details
05/08/2018
شبقدر ڈاکخانہ کے احاطہ میں پانی جمع ہونے کے حوالے سے خیبرنیوز کی رپورٹ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بلاتاخیر پانی نکالنے کی ہدایت
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان نے شبقدر ڈاکخانہ کے احاطہ میں پانی جمع ہونے کے حوالے سے خیبرنیوز کی رپورٹ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بلاتاخیر پانی نکالنے کی ہدایت کی ۔ یہاں سے جاری اپنی ہدایات میں نگران وزیراعلیٰ نے پوسٹ ماسٹر جنرل ، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ شبقدر کو فوری اقدامات کرنے اور پانی جمع ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی ہدایت کی ہے ۔اُنہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ پانی کے جمع ہونے کا مکمل تدارک کیا جائے ۔ مزید برآں اُنہوں نے پوسٹ ماسٹر جنرل کو پنشن لینے والے خواتین وحضرات کیلئے سایہ دار شیڈ بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ دھوپ اور بارش کی صورت میں عوام کو تکلیف سے بچایا جا سکے ۔ اُنہوں نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو مستقل بنیادوں پر نکاسی آب کا حل نکالنے کی ہدایت کی