News Details
05/08/2018
لکی مروت میں چھٹی جماعت کے طالب علم کے قتل کا نوٹس
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان نے لکی مروت میں چھٹی جماعت کے طالب علم کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈی آئی جی سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ڈی پی اوکوقاتل کی شام تک گرفتاری کو یقینی بنائیں اور قتل کے محرکات کی فوری تحقیقات کرکے فوری طور پر رپورٹ دے اُنہوں نے قتل کا چالان سات دن کے اندر مکمل کرکے داخل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ قاتل کسی صورت بھی بھاگنا نہیں چاہیئے ۔ اُسے قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے فوری ایکشن لیا جائے ۔ نگران وزیراعلیٰ نے میانوالی روڈ بند کرنے والے مظاہرین کے ساتھ بات چیت کرنے اور اُنہیں انصاف کا یقین دلا کر میانوالی روڈ کھولنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔