News Details
02/08/2018
اسسٹینٹ کمشنر ٹانک کرامت اللہ خان کے نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسابق جسٹس دوست محمد خان نے اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کرامت اللہ خان کے نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے نگران وزیراعلیٰ نے مذکورہ واقعہ میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے ضلعی نتظامیہ سے اس واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں عوام کی خدمت پر مامور افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بناناغیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔