News Details
01/08/2018
ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈ ز میں اعلیٰ حکام کی بھرتیوں اور تقرریوں کیلئے آنے والی حکومت کو نیا قانون تجویز کرنے کا عندیہ
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈ ز میں اعلیٰ حکام کی بھرتیوں اور تقرریوں کیلئے آنے والی حکومت کو نیا قانون تجویز کرنے کا عندیہ
* رہنما اُصولوں پر مبنی متفقہ مسودہ قانون نگران کابینہ کے اجلاس میں پاس کرکے عمل درآمد کیلئے آنے والی حکومت کیلئے بطور سفارش چھوڑیں گے ۔نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
* مجوزہ قانون میں بھرتیوں اور تقرریوں کے اختیارات وزیراعلیٰ کی بجائے سرچ کمیٹی کو تفویض کئے جائیں گے ، دوست محمد خان
* تعلیمی بورڈزمیں سیاست بازی کا خاتمہ اور یونین ازم کی بجائے شکایات کے ازالے کا سیل متعارف کرنے کی تجویز دی جائے گی ، نگران وزیراعلیٰ
* ایک بار امتحان میں ڈیوٹی دینے والا دوسرے امتحان میں ڈیوٹی نہیں دے سکے گا، دوست محمد خان
* تمام تعلیمی اداروں میں ڈیجٹیل لائبریریاں قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی ، نگران وزیراعلیٰ