News Details

29/07/2018

صوبے میں سیلاب کے ممکنہ خطرات کے تناظر میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مستعد رہنے کی ہدایت

* نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس(ر)دوست محمدخان کی صوبے میں سیلاب کے ممکنہ خطرات کے تناظر میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مستعد رہنے کی ہدایت۔ * نگران وزیر اعلی کا صوبے بھر میں سیلاب کے متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان * نگران وزیر اعلی کی پی ڈی ایم اے،ریسکیو1122اور ضلعی انتظامیہ کوبلاتاخیر ریلیف سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت * نقصانات کاتخمینہ لگانے اور تعمیر نو وبحالی کے لیے جامع پلان وضع کرنے کی بھی ہدایت * ضلعی انتظامیہ خودمتاثرہ علاقوں میں جائے اورریلیف یقینی بنائے،حقائق پر مبنی ڈیٹا جمع کیا جائے،نگران وزیر اعلی کی ہدایت ٓ* آزمائش کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں،نقصانات کے ازالے اور بحالی کے لیے وسائل فراہم کریں گے،جسٹس(ر)دوست محمدخان * نگران حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،عوام بھی مصیبت کی گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں،نگران وزیر اعلی * نگران وزیر اعلی کی جان بحق افراد کی بخشش اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔