News Details

25/07/2018

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان کو فوکل پرسن بہرہ مند کی الیکشن کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفینگ

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان کو فوکل پرسن بہرہ مند کی الیکشن کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفینگ: * صوبہ خیبرپختونخوا انتخابات کی تیاری کی ایڈوانس سٹیج پر ہے ، نگران وزیراعلیٰ * الیکشن کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، سابق جسٹس دوست محمد خان * انتخابات کے پرامن ، شفاف اور غیر جابندارانہ انعقاد کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں، نگران وزیراعلیٰ * سکیورٹی اور انتظامی اقدامات مکمل اور فول پروف ہیں، سابق جسٹس دوست محمد خان * بیرونی اور اندرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام ضروری سکیورٹی اور انتظامی جامع پلان تیار کیا گیا ہے، نگران وزیراعلیٰ * فرنیٹر کانسٹیلبری اور آزاد کشمیر سے تربیت یافتہ پولیس فورس کی وجہ سے سکیورٹی کے مسئلے سر نہیں اُٹھا سکیں گے ، سابق جسٹس دوست محمد خان * افواج پاکستان پولنگ سٹیشن پر تعینات ہو گی ، آرمی کے ایس ایس جی افسران پولنگ سٹیشنوں کے دورے کریں گے، نگران وزیراعلیٰ * عوام کسی ڈر اور خوف میں نہ آئیں ، اپنے ضمیر اور مرضی کے مطابق اپنا ووٹ استعمال کریں ، سرکاری اہلکار غیر جانبداری یقینی بنائیں * کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں ، * کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے ، پولنگ سٹاف کی طرف سے خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہو گا، جیل بھیجیں گے ، اُن کی جگہ متبادل انتظام ہے ،سابق جسٹس دوست محمد خان * تمام پولنگ سٹیشنوں پر کھانے پینے سمیت تمام بنیادی اور صحت عامہ کی سہولیات دستیاب ہوں گی ، نگران وزیراعلیٰ * گزشتہ واقعات پر سیاسی قائدین اور فیملی ممبرز کا ردعمل حوصلہ افزاء ہے ، حالات کنٹرول میں رہے، بد مزگی پیدا نہیں ہوئی، ذمہ داران ردعمل پر اُن کو سلام پیش کرتا ہوں، سابق جسٹس دوست محمد خان * دہشت گردی کے گزشتہ واقعات کے محرکات اور اصل ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں، عوام تفتیشی عمل میں تعاون کریں ، اُن کو انعام دیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ * عوام و خواص سب کے ووٹ برابر ہیں، اپنے ووٹ کی قدر و قیمت سمجھ کر استعمال کریں ، حکومت نے ووٹ کی قیمت اور تقدس کی خاطر وسائل کا استعمال کیا،عوام اس موقع کوضائع نہ ہونے دیں، سابق جسٹس دوست محمد خان * اگر کسی ووٹر کے پاس پولنگ سٹیشن تک پہنچنے کیلئے ٹرانسپورٹ نہ ہو وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول روم سے رابطہ کریں ، سفری سہولیات فراہم کریں گے ، ووٹ اپنی مرضی کے مطابق اپنی پارٹی اور اپنے پسندیدہ اُمیدوار کو دیں، نگران وزیراعلیٰ