News Details
24/07/2018
وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم ایمرجنسی کنٹرول روم کا دورہ
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان کا الیکشن 2018 کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم ایمرجنسی کنٹرول روم کا دورہ
* وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اکبر خان وزیراعلیٰ کو ایمرجنسی کنٹرول روم پر تفصیلی بریفنگ
* پیسکو اور ٹیسکو پورے صوبے میں خصوصاً اپنے اپنے علاقوں میں قائم پولنگ سٹیشنز ، پولنگ کے دوران اور کاؤنٹنگ کے تمام مراحل میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں ، نگران وزیراعلیٰ
* بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بیک اپ سسٹم بشمول جنریٹر کو ورکنگ حالت میں یقینی بنائیں، جسٹس (ر) دوست محمد خان
* ایمرجنسی کنٹرول روم پورے صوبے میں شکایات کی مانیٹرنگ اور ووٹروں کو ہر قسم کی سہولت کی فراہمی کیلئے کام کرے، نگران وزیراعلیٰ
* الیکشن میں حائل تمام رکاوٹوں پر نظر رکھنااور ان کا حل ضروری ہے ، جسٹس (ر) دوست محمد خان
* الیکشن کے شفاف اور غیر جانبدار نظر آنے کیلئے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ، نگران وزیراعلیٰ
* الیکشن میں خواتین کو ووٹ سے روکنے پر سزا ہو گی ، جسٹس (ر) دوست محمد خان
* معذور اور معمر افراد کیلئے ہر پولنگ سٹیشن پر وہیل چیئرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے، نگران وزیراعلیٰ
* تین دن تک سرکاری اہلکار قربانی دیں ، ڈیوٹی کریں اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کریں ، جسٹس (ر) دوست محمد خان
* کوتاہی پر ایکشن ہو گا،نگران وزیراعلیٰ
* کنٹرول روم کا ہر سطح پر اداروں کے ساتھ کل وقتی رابطہ ہونا چاہیئے ۔ جسٹس (ر) دوست محمد خان