News Details
24/07/2018
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ۔
* الیکشن کے پرامن ، شفاف اور غیر جانبدار انعقادکیلئے ہونے والی تیاریوں کا جائزہ ۔
* صوبائی وزراء ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پی ، انتظامی سیکرٹریز ، پولیس اور دیگر متعلقہ افسران کی شرکت
* آئین کے مطابق پولیس اور سول انتظامیہ صوبے میں پر امن ، آزاد، غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے: نگران وزیر اعلیٰ
* سرکاری اہلکار بشمول پولنگ عملہ انتہائی غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں ، دوست محمد خان
* پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے فوج ، پولیس اور سول انتظامیہ آپس میں قریبی کوآرڈنیشن کو یقینی بنائیں ۔ نگران وزیراعلیٰ
* انتخابات میں روڑے اٹکانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ، جسٹس(ر) دوست محمد خان
* الیکشن کے دوران مختلف محکموں کی طرف سے تفویض شدہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے سرکاری اہلکاروں کی حاضری کی مانیٹرنگ کی جائے گی ، نگران وزیراعلیٰ
* الیکشن کا انعقاد ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ، اس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہر کسی نے اپنا حصہ ڈالنا ہو گا، نگران وزیراعلیٰ
* دھمکیوں اور خطرات کا جائزہ لینے کیلئے قائم Threat assessment Committee مناسب اقدامات تجویز کرے گی ، جسٹس(ر) دوست محمد خان
* پرامن انتخابات کیلئے بھر پور سکیورٹی حتمی ہدف ہے ، نگران وزیراعلیٰ
* پرامن انتخابات کے انعقاد کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات جیسے سیلاب وغیرہ سے انسانی جانوں اور آبادی کو بچانے کیلئے مکمل تیاری کی ضرورت ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ
* پرامن ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے ہونے والے اقدامات سے مطمئن ہوں، جسٹس (ر)دوست محمد خان
* اجلاس میں مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں شہید ہونے والے ہارون بلور، اکرام اﷲ گنڈا پور اور بنوں سمیت دیگر شہداء کیلئے اجتماعی دُعا کی گئی