News Details

21/07/2018

انتخابات کے پرامن ، شفاف اور کامیاب انعقاد کیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ عوام کی شعوری سطح کو بڑھانا ضروری ہے۔ نگران وزیراعلیٰ

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو عام انتخابات 2018 کے حوالے سے تیاریوں پر فوکل پرسن بہرہ مند کی بریفنگ * انتخابات کے پرامن ، شفاف اور کامیاب انعقاد کیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ عوام کی شعوری سطح کو بڑھانا ضروری ہے۔ نگران وزیراعلیٰ * عوام اپنی مرضی سے بلا خوف و خطر حق رائے دہی استعمال کریں، ہم بھرپور تحفظ اور مناسب ماحول دینگے۔ نگران وزیراعلیٰ * نگران وزیراعلیٰ کی انتخابات کے پورے عمل کے دوران سرکاری ملازمین کو غیر جانبداری یقینی بنانے کی ہدایت ۔ * خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ کو اپنے دائرہ اختیار میں آنے والی متعین ذمہ داریوں کی انجام دہی کی ہدایت کی جا چکی ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ * شہری خدمات کے اداروں ٹی ایم ایز ، ڈبلیو ایس ایس سی ، پی ڈی اے ، جی ڈی اے اور لوکل ایریا اتھارٹیز کو 23 جولائی سے 26 جولائی تک اپنے دفاتر 24گھنٹے کھلے رکھنے اور سٹاف کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بریفنگ * پولنگ سٹیشنوں پر ناپید سہولیات کی فراہمی کے لئے متعلقہ حکام دن رات کام کر رہے ہیں۔ بریفنگ * پریزائیڈنگ افسران ، آر او ز اور ڈی آراوزکو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیار ات دیئے گئے ہیں،بریفنگ * گاڑیوں کی فراہمی ، آر او ز کے مناسب دفاتراور سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں،بریفنگ * پولنگ سٹیشنز پر507 سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے جبکہ مزید کیمروں کی تنصیب جاری ہے ۔بریفنگ * انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے مسائل اور شکایات کے اندراج کیلئے محکمہ داخلہ میں الیکشن کوآرڈنیشن سیل قائم کیا جا چکا ہے ۔بریفنگ * الیکشن کوآرڈنیشن سیل 24 گھنٹے کھلا رہے گا، فون نمبرز 091-9210300 اور 091-9210036 پر شکایات درج کی جا سکتی ہیں۔ بریفنگ * وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔یو اے این نمبر۔091-111-712-713 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے،بریفنگ * کنٹرول روم سے مندرجہ ذیل فون نمبرز پر براہ راست رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔9213920, 9211765,9210726,9213838 کنٹرول روم فیکس نمبرزدرج ذیل ہیں091-9210464 اور091-9210718 ،بریفنگ * سنٹرل پولیس آفس پشاور اور اضلاع میں پولیس کنٹرول روم قائم کیئے گئے ہیں جو مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دینگے۔ بریفنگ * سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں / اُمیدواروں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا جا چکا ہے ۔ بریفنگ * صوبے میں3675 اُمیدوار قومی اسمبلی جبکہ 8895 اُمیدوار صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں کل 12 ہزار 570 اُمیدوارہیں،بریفنگ * صوبے میں این اے کے 39 جبکہ پی کے کے 99 حلقوں پرالیکشن کے دوران سیکورٹی کیلئے 75,000 پولیس اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں۔بریفنگ * نئے ضم شدہ علاقوں میں کل 1884 پولنگ سٹیشنز ہونگے۔بریفنگ * بینائی سے معذور اور ضعیف العمر افراد کو ووٹ پول کرنے کیلئے خصوصی ریلیف دیا جائے گا۔بریفنگ