News Details
21/07/2018
بہرہ مند کو عام انتخابات 2018 کے حوالے سے صوبائی حکومت کا فوکل پرسن نامزد
نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پریس سیکرٹری بہرہ مند کو عام انتخابات 2018 کے حوالے سے صوبائی حکومت کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے بہرہ مند انتخابات کے سلسلے میں اٹھائے گئے صوبائی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے وفاقی حکومت کو بریف کرینگے اور میڈیا کے ساتھ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرینگے ۔