News Details

20/07/2018

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان کو انسپکٹر جنرل پولیس کی بریفینگ

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان کو انسپکٹر جنرل پولیس کی بریفینگ * فرنٹیر کانسٹیبلری کی پلاٹون کی صوبے کو منتقلی سے الیکشن کا عمل اور امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی ، دوست محمد خان * فرنٹیر کانسٹیبلری کی پورے صوبے میں حساس اضلاع میں تعیناتی کا عمل تیز تر ہونا چاہیئے ، نگران وزیراعلیٰ * فرنٹیر کانسٹیبلری کی صوبے کو منتقلی کا عمل کل تک مکمل ہونے کا امکان ہے، دوست محمد خان کو بریفینگ * نگران وزیراعلیٰ کی صوبے میں الیکشن اور ممکنہ دہشت گردی کو کاؤنٹر کرنے کیلئے کیوک ریسپانس فورس کی تشکیل کی ہدایت ، * حکومتی اختیار نظر آنا چاہیئے ، لوگوں کو تحفظ کا احساس دلانے کیلئے نتیجہ خیزاقدامات کی ہدایت، نگران وزیراعلیٰ * سیاسی قائدین اور الیکشن لڑنے والے اُمیدواروں کو مناسب اور سکیور ماحول کی فراہمی کی ہدایت، دوست محمد خان * کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کیلئے محکمہ صحت اور ریسکیو1122 کوd senstize کرچکے ہیں، دوست محمد خان * قیمتی انسانی زندگی کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیئے ، نگران وزیراعلیٰ * آنے والی حکومت کو سکیورٹی کیلئے ناگزیر فورس multipliers کی فراہمی اور دیگر اقدامات اُٹھانے کیلئے گائیڈ لائنز چھوڑیں گے ، دوست محمد خان * دہشت گردی اور تباہی کو روکنا اجتماعی ذمہ داری ہے ، اجتماعی ذمہ داری سے اس کے آگے بند باندھ جا سکتا ہے ، نگران وزیراعلیٰ * صوبے میں پرامن اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد پہلی ترجیح ہے ، تمام ضروری اقدامات اُٹھا رہے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ، دوست محمد خان