News Details
19/07/2018
شمالی وزیر ستان کے علاقہ سروبی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے شمالی وزیر ستان کے علاقہ سروبی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے یہاں سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی بزدلانہ کاروائیوں سے ملک و قوم کے تحفظ کیلئے ہماری افواج کے عزائم متزلزل نہیں ہوسکتے انہوں نے مادر وطن کے تحفظ کیلئے پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے مذکورہ واقعہ میں شہید اہلکاروں کے درجات کے بلندی کیلئے دُعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔