News Details

17/07/2018

نگران وزیر تعلیم سارہ صفدر کا ایلیمنٹری کی سطح پر تعلیمی نظام کونئے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے رپورٹ پیش

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو صوبے کے نگران وزیر تعلیم سارہ صفدر نے ایلیمنٹری کی سطح پر تعلیمی نظام کونئے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے رپورٹ پیش کی۔ ٹیکرز ۔ پشاور۔ 16 جولائی2018 ء * نئے ریکروٹمنٹ رولز میں بورڈز حکام کے لئے اعلیٰ تعلیمی ریکارڈ اور انتظامی تجربے کے علاوہ انتہائی دیانتدار، امانتدار اور اچھی رپوٹیشن کا حامل ہونا لازمی قرار دیا جائے گا۔ دوست محمد خان * بورڈز کے افسران کی تعیناتی میں شفافیت لانے اور میرٹ کی بالا دستی کیلئے نئے رولز بنائے جا رہے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ * بورڈز حکام کی کارکردگی کو چک کرنے کیلئے اعلیٰ لیول کی اکیڈمیہ اور وائس چانسلر پر مشتمل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ * نگران وزیراعلیٰ نے تعلیمی نظام میں تجویز کردہ سفارشات کو آئیندہ نسل کیلئے اثاثہ قرار دیا ۔ * یہ سفارشات آئیندہ حکومتوں کے لئے رہنماء اصول ثابت ہونگی۔نگران وزیراعلیٰ * اساتذہ بچوں کی کردار سازی پر توجہ دیں۔نگران وزیراعلیٰ * اساتذہ بچوں کیلئے رول ماڈل ثابت ہوں۔دوست محمد خان * نمایاں کارکردگی والے بچوں کو انعامات اور حوصلہ افزائی ملنی چاہئے جس سے دیگر بچے تعلیم کی طرف راغب ہوتے ہیں ۔ * اداروں میں بچوں کو حفظان صحت کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء ملنی چاہئیں۔ * تعلیمی اداروں کے اپنے کنٹین ہونے چاہئے جہاں خوراک کی اشیاء کا معیاری چک اپ ہو۔دوست محمد خان * صوبے کے تمام ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈز میں ریسرچ آفیسر کی جگہ ایک مکمل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ تشکیل دی جائیگی۔ دوست محمد خان