News Details

15/07/2018

مکمل اور جامع کراسسز مینجمنٹ سیل قائم

* وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایک مکمل اور جامع کراسسز مینجمنٹ سیل قائم کیا جا رہا ہے * میڈیا اورعام لوگوں کو ریسپانس میکنرم تک فوری رسائی ہو گی۔ جسٹس (ر) دوست محمد خان * دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے محرکات اور اس کا نیٹ ورک توڑنے میں جلد کامیاب ہوں گے * بحران سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ی کرچکے ہیں۔دوست محمد خان * ذمہ داریوں کا تعین کر چکے ہیں، غفلت اور کوتاہی پر مثالی سزا دی جائے گی۔ * دہشت گردی کے واقعات روکنے کیلئے جامع پلان بنا چکے ہیں ، اقدامات کے ذریعے دہشت گردی کا تدار ک کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ جسٹس (ر) دوست محمد خان * آئین کے تحت دیئے گئے اختیارات استعمال کریں گے تاکہ کسی بھی قسم کے انتظامی اور سکیورٹی انتظامات میں جھول نہ آنے پائے * ہمارے سامنے چیلنجز گھمبیر شکل میں ہیں لیکن ہماری تیاری اور عزم اس سے کہیں زیادہ ہے، نگران وزیراعلیٰ * دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جار ہاہے، جسٹس (ر) دوست محمد خان * الیکشن صاف شفاف اور منصفانہ ہو ں گے ، سیاسی قائدین اپنے جلسوں میں الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کریں۔بہتان تراشی ہمارے اسلامی ، ہمارے کلچر اور الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کے خلاف ہیں، نگران وزیراعلیٰ * قانون کے تحت مطلوبہ کم ٹرن آوٹ والے حلقوں کی انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں گے ۔ جسٹس (ر) دوست محمد خان * سکیورٹی اور انتظامی اقدامات بڑھانے کے اقدامات جاری کردیئے ہیں،نگران وزیراعلیٰ * سیاسی قائدین اور انتخابات لڑنے والے اُمیدواروں کو سرکاری سکیورٹی سمیت ذاتی سکیورٹی کیلئے پرمٹ جاری کریں گے * یہ پرمٹ سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوں گے ، جسٹس (ر) دوست محمد خان * ہسپتالوں کو ہدایات جاری کر چکے ہیں ، پولیس کیوک ریسپانس ٹیمیں ہوں گے ، امن اور سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا * علماء سیاسی قائدین اور رائے عام کے لیڈرز امن اور سکیورٹی کے تناظر میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، جسٹس (ر) دوست محمد خان * ضابطہ اخلاق کی پابندی ضروری ہے ، میں خود سکیورٹی کے حالات مانیٹر کررہا ہوں ، سیاسی قائدین کی حمایت اور تائید سے شفاف اور پرامن انتخابات ممکن ہیں۔ * سیاسی قائدین کی تجاویز کو مثبت لے رہے ہیں ، کیونکہ ہمارا اور سیاسی قائدین کا حتمی مقصد پرامن ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے ۔ * وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم ہونے والے کرائسز مینجمنٹ سیل 12 گھنٹے کے اندر ایکشن یقینی بنانے کا پابند ہو گا۔نگران وزیراعلیٰ * سیاستدان سیاست کریں ، سرکاری ملازمین اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی ہو گی ، جسٹس (ر) دوست محمد خان * میرے اصرار پر صوبے کو بہتر سکیورٹی کیلئے 3338 نفوس 86 ایف سی پلاٹون اور اے جے کے کی طرف سے 500 تربیت یافتہ پولیس جوان دیئے جارہے ہیں جس سے صوبے بھر کے حساس علاقوں کے پولنگ سٹیشنز میں بہتر سکیورٹی اور انتظامی معاملات کیلئے تعیناتی کی جائے گی۔نگران وزیراعلیٰ