News Details

12/07/2018

چار رکنی ٹیم نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں یکہ توت خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان کی ہدایت پر نگران صوبائی وزراء کی چار رکنی ٹیم نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں یکہ توت خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔چار رکنی ٹیم میں صوبائی وزراء ظفر اقبال بنگش، محمد راشد خان ، انوارالحق اور اسداللہ خان چمکنی شامل تھے ۔نگران وزیراعلیٰ زخمیوں کے بہترین علاج معالجے اور بوقت ضرورت ہیلی کاپٹر کی فراہمی کی ہدایت پہلے سے جاری کر چکے ہیں۔زخمیوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی ۔