News Details
12/07/2018
یکہ توت خود کش دھماکے کے شہداء اورزخمیوں کیلئے معاوضے کی فوری فراہمی کا اعلان
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے یکہ توت خود کش دھماکے کے شہداء اورزخمیوں کیلئے معاوضے کی فوری فراہمی کا اعلان کیا ہے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔ اضح رہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 20شہداء کے اجساد خاکی ہسپتال کو موصول ہوئے جن میں ہارون بلور ، عابداللہ، اختر گل،عارف حسین، آصف خان،حاجی محمد گل،حذیفہ، عمران، اسرار، خان محمد، محمد نعیم، محمد شعیب، نجیب اللہ، رضوان، صادق،ثمین، یاسین،ضمیر خان اور دو نا معلوم افراد شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 61زخمی افراد کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے معمولی نوعیت کے زخمی 54افراد کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کیا جا چکا ہے جبکہ 7زخمی مریض ہسپتال میں داخل ہیں۔