News Details
12/07/2018
نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کی زیرصدارت صوبائی سب کمیٹی کا اجلاس
نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کی زیرصدارت صوبائی سب کمیٹی کا اجلاس۔
* صوبائی نگران وزراء عبدالروف خٹک، انوارلحق ، ظفر اقبال بنگش اور فضل الٰہی کی اجلاس میں شرکت ۔
* نگران وزراء جسٹس (ر) اسداللہ خان چمکنی اور محمد راشد خان کی بھی شرکت۔
* رات کو ڈیڑھ سے چار بجے تک ہونے والے اجلاس میں پولیس اور انتظامیہ کو دی گئی گائیڈ لائن کے نتیجے میں موصول ہونے والی معلومات کا جائزہ لیا گیا۔
* اجلاس کو شہید ہارون بلور کے گھر تعزیت کیلئے جانے والی ٹیم سے آگاہ کیا گیا۔
* نگران وزیراعلیٰ خود بھی شہید کے گھر گئے اور لواحقین سے تعزیت کی ۔
* اجلاس میں مذکورہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
* نگران وزیر اعلیٰ کی ہوٹلوں، سراؤں اور ہاسٹلوں پر کڑی نظر رکھنے اور ان کا مکمل ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت ۔
* نگران وزیراعلیٰ کی کرایہ داروں کیلئے بنائے گئے قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت۔
* دوست محمد خان کی عوام سے بھی اپنے اردگرد سے باخبر رہنے اور حکومت سے تعاون کی اپیل۔
* اجلاس میں JIT کی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔
* خود کش دھماکہ کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں تک پہنچنا ضروری ہے۔ دوست محمد خان کی ہدایت
* نگران وزیراعلیٰ کی غیر محفوظ علاقوں اور آسان اہداف کو بہتر سیکورٹی دینے کی ہدایت ۔
* جلسے جلوسوں میں چیکنگ اور سیکورٹی پر سمجھوتہ نہ کرنے کی بھی ہدایت۔
* حساس پولنگ سٹیشن اور اجتماعا ت پرکل وقتی نظر رکھی جائے ، وزیراعلیٰ کی ہدایت
* بھرپور سیکورٹی کیلئے دئیے گئے سیکورٹی پلان پر حقیقی عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ نگران وزیراعلیٰ
* خود کش حملے نے سیکورٹی سے متعلق نئے سوالات کھڑے کئے ہیں ، وجوہات معلوم کرنا ضروری ہے، دوست محمد خان
* نگران وزیراعلیٰ کی زیادہ زیر استعمال روٹس کی کڑی نگرانی کی ہدایت ۔
* دلخراش سانحہ کی وجہ سے نگران وزیراعلیٰ نے دیگر تمام مصروفیات منسوخ کر دیں۔
* سانحے کے اصل محرکات کو بے نقاب کرنے اور مکمل تحقیقات تک تمام صوبائی مشینری حرکت میں رہیگی۔ دوست محمد
* نگران وزیراعلیٰ کا تمام صورت حال کو خود مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ۔