News Details

11/07/2018

عارضی بنیادوں پر بھرتی کئے گئے ملازمین کی مستقلی کیلئے 1476 آسامیوں جبکہ 260 نئی آسامیوں کی تخلیق کی منظوری

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے تحت صوبہ بھر کے گورنمنٹ ہائی / ہائیر سیکنڈری سکولوں میں قائم ایک ہزار آئی ٹی لیبز میں عارضی بنیادوں پر بھرتی کئے گئے ملازمین کی مستقلی کیلئے 1476 آسامیوں جبکہ 260 نئی آسامیوں کی تخلیق کی منظوری دید ی ہے ۔پراجیکٹ کے تحت مختلف آئی ٹی لیبز میں کام کرنے والے 27 سینئر آئی ٹی ٹیچر ( بی پی ایس۔17 )، 623 آئی ٹی ٹیچر ( بی پی ایس۔16 ) اور826 کمپیوٹر لیب انچارج( بی پی ایس۔12 )کی مستقلی کیلئے مجموعی طور پر 1476 آسامیوں کی تخلیق کی منظوری دی گئی ۔علاوہ ازیں پراجیکٹ کے تحت باقی ماندہ سٹاف کی بھرتی کیلئے 260 مزید آسامیوں کی تخلیق کی بھی منظوری دی گئی جن میں سینئر )آئی ٹی ٹیچر بی پی ایس ۔17 ) کی دو ، آئی ٹی ٹیچر(بی پی ایس۔16 ) کی 84 جبکہ کمپیوٹر لیب انچارج (بی پی ایس۔12 )کی 174 پوسٹیں شامل ہیں۔