News Details

10/07/2018

نامور میڈیا سکالر ، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے بانی و ڈین ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کے برادر نسبتی سید فرقان کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے نامور میڈیا سکالر ، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے بانی و ڈین ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کے برادر نسبتی سید فرقان کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں نگران وزیراعلیٰ نے غمزدہ لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دُعا کی ۔دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ کے پریس سیکرٹری بہرہ مند خان نے بھی مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دُعا کی اﷲتعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔