News Details

10/07/2018

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان کی زیرصدارت محکمہ صحت کااجلاس

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان کی زیرصدارت محکمہ صحت کااجلاس * دوست محمد خان کی ہسپتالوں میں خالی آسامیوں کو فوری طور پر پر کرنے اور بھرتی کا عمل آسان بنانے کی بھی ہدایت * ہر مریض کو بطور وی وی آئی پی ڈیل کیاجائے اور اس سلسلے میں سٹاف کی تربیت کی جائے ،دوست محمد خان * ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمدکی ہدایت * نگران وزیر اعلیٰ کی عوام کو معیاری طبعی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت * نگران وزیر اعلیٰ کی ہسپتالوں میں ڈسپلن قائم کرنے، منیجمنٹ بہتر بنانے اور مجموعی طور پر نگرانی کے نظام کو موثر بنانے کی ہدایت * ہماری اولین ترجیح عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے اس کے لئے سب کو ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے ہونگے ،دوست محمد خان * شعبہ حادثات میں سینئر ڈاکٹرز کی موجودگی، ونڈو سروس کی بہتری اور فارمیسی اور سٹور کی ڈاکومنٹیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت پر زور * بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا رش کم کرنے کیلئے ضلعی سطح پر طبی سہولیات میں بہتری لانے اور ریفرل سسٹم کیلئے متوازن پالیسی کی بھی ہدایت * نگران وزیراعلیٰ کا ایل آر ایچ کے شعبہ حادثات میں نظام کی کمزوریوں اور بے ضابطگیوں پر برہمی کا اظہار * جب حکومت ہسپتالوں پر اربوں کا بجٹ خرچ کرتی ہے تو پھر نتائج بھی توقعات کے مطابق ہونے چاہئیں ،نگران وزیر اعلیٰ * دوست محمد خان کی ہسپتال میں سٹاف کیلئے یونیفارم یقینی بنانے اور مریضوں کی اسسمنٹ کا طریقہ کاروضع کرنے کی ہدایت