News Details

08/07/2018

تختی خیل بکا خیل بنوں میں ریموٹ کنٹرول بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے تختی خیل بکا خیل بنوں میں ریموٹ کنٹرول بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے یہاں سے جاری مذمتی بیان میں نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معصوم شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے نگران وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔ دوست محمد خان نے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ انتخابات کے عمل کو سہل بنائیں اور بلا تفریق تمام سیاسی پارٹیوں اور انکے انتخابی امیدواروں کو مکمل تحفظ دیں اور جلسے جلوسوں کی جگہ پر سکیورٹی کا مناسب انتظام کریں تاکہ ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں انہوں نے انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام سرکاری اہلکاروں کو انتخابات کے مجموعی عمل میں مکمل طور پر غیر جانبدار رہنے کی بھی ہدایت کی۔