News Details
05/07/2018
ضلعی سطح کے کچھ افسران کا الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے رپورٹس پر نگران وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس،
ضلعی سطح کے کچھ افسران کا الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے رپورٹس پر نگران وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس،
* نگران وزیراعلیٰ نے ان رپورٹس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے والے اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے
* تمام ڈویژنل کمشنر ز ، ریجنل پولیس افسران ، ڈپٹی کمشنرز الیکشن کے حوالے سے انتہائی غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں، نگران وزیراعلیٰ
* مذکورہ افسران اپنے ماتحت آفیشل پر کڑی نظر رکھیں، جسٹس (ر)دوست محمد خان
* اگر کوئی افسر یا ملازم سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اُن کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 اور Efficiancy and disciple Rule 2011 کے تحت سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی ۔ نگران وزیراعلیٰ
* الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے والے کسی بھی سرکاری افسر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جسٹس (ر)دوست محمد خان
* لوکل گورنمنٹ کے اہلکار وں کا بھی الیکشن کے عمل اور انتخابات پر اثر انداز ہونے کو روکا جائے،
* سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ان افسران اور اہلکاروں کے خلاف فوری تادیبی کاروائی کریں ، نگران وزیراعلیٰ
* انتخابات پر اثر اندا ز ہونا نا قابل قبول ہے ، جسٹس (ر)دوست محمد خان
* الیکشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، جسٹس (ر)دوست محمد خان