News Details

04/07/2018

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر)دوست محمد خان کا یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر Ignacio Artaza کی سربراہی میں تین رکنی وفد سے ملاقات

* نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر)دوست محمد خان کا یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر Ignacio Artaza کی سربراہی میں تین رکنی وفد سے ملاقات * صوبے میں شامل ہونے والے نئے اضلاع میں انفراسٹرکچر، قبائل کو قومی دہارے میں شامل کرنے ، ترقیاتی پلان کے تحت وسائل کی فراہمی، سماجی خدمات کے شعبوں میں بہترین خدمات کی فراہمی ، قبائل کی آبادکاری ، اُن کیلئے روزگارکے مواقع پیدا کرنا ، چھوٹے ڈیموں کی تعمیر اور یو این ڈی پی کی طرف سے مالی اور تکنیکی امداد پر تبادلہ خیال * یو این ڈی پی مالی اعانت کیلئے پی سی ون تیار کرچکی ہے ، کنٹری ڈائریکٹر یو این ڈی پی * یو این ڈی پی عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہونے کیلئے زیادہ مستعدی کا مظاہرہ کرے گی ، کنٹری ڈائریکٹر یو این ڈی پی * صوبے میں نئے شامل ہونے والے اضلاع کی دائمی ترقی اور خوشحالی ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ، سماجی خدمات کے شعبوں کی خدمات کو نئے علاقوں تک توسیع ، قانونی پیچیدگیاں ختم کرنے اور مجموعی ترقی کے پلان کیلئے میری قیادت میں ٹاسک فورس دن رات کام کر رہی ہے ۔جسٹس (ر)دوست محمد خان * نئے شامل ہونے والے اضلاع کے نوجوانوں کیلئے روزگار اور کھیل اور تفریح کے وسیع مواقع پیدا کرنے پرکام ہو رہا ہے۔نگران وزیراعلیٰ * قیام امن کے حصول کیلئے پاک فوج دیگر سکیورٹی فورسز اور عوام نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں ، جسٹس (ر)دوست محمد خان * قبائل کو قومی دہارے میں لانا قومی فریضہ ہے ، نگران وزیراعلیٰ * وفاق مختصر المدتی ، وسط المدتی اور طویل المدتی پلان کیلئے طے شدہ وسائل کی فراہمی تیز تر بنیادوں پر فراہم کرے ، جسٹس (ر)دوست محمد خان * کل پشاور میں وفاق کے ساتھ صوبے میں شامل ہونے والے نئے اضلاع میں اصلاحات اور عمل درآمد کے حوالے سے اہم اجلاس ہو رہا ہے، نگران وزیراعلیٰ * ہم ذہن بنا چکے ہیں ، نئے اضلاع کو قومی دہارے میں ڈھالنے کیلئے ہماری رفتار تیز تر ہے ، جسٹس (ر)دوست محمد خان * یو این ڈی پی کی مالی و تکنیکی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، نگران وزیراعلیٰ * نئے اضلاع کیلئے بہترین گورننس سٹرکچر دے رہے ہیں، امن پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، جسٹس (ر)دوست محمد خان * انفراسٹرکچر کی بحالی ، نئے اضلاع میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر ، زرعی اور ماحولیاتی ترقی سیاحت اور حکمرانی کا بہترین پلان دیں گے ، نگران وزیراعلیٰ *نئے اضلاع کیلئے تین یونیورسٹیز کی تجویز ہے ،جس کے نیچے پروفیشل کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کا پورا نیٹ ورک ہو گا، جسٹس (ر)دوست محمد خان * نئے اضلاع کے مقامی پیداوار کو مارکیٹ تک رسائی ممکن بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نگران وزیراعلیٰ * قبائل کی اعتماد سازی کیلئے ہر سطح پر کوشش جاری رہے گی ، جسٹس (ر)دوست محمد خان