News Details

03/07/2018

صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں میں پیدا مسائل کے جامع اور مستقل حل کے لیئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور کو سفارشات تیار کرنے کی ہدایات جاری

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر)دوست محمد خان نے صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں میں پیدا مسائل کے جامع اور مستقل حل کے لیئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور کو سفارشات تیار کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے گومل یونیورسٹی کے مسائل کے مکمل حل میں بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے وزیر اعلی ہاوس میں گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور۔ رجسٹرار الحاج دل نواز خان اور ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق پر مشتمل خصوصی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا دوست محمد خان نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ میرے نزدیک خصوصی اہمیت کا حامل ہے صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کے مسائل دائمی بنیادوں پرٹھوس پالیسی دیں گے جس سے مستقبل میں اعلی تعلیم کے اداروں کو لیئے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے گومل یونیورسٹی سمیت صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں میں ڈیجیٹل سہولیات اور لیبارٹریز قائم کرنے کے لیئے صوبائی حکومت بھرپور وسائل فراہم کرے گی جہاں مرکز ی حکومت کی مدد درکار ہوگی وہیں مرکزی حکومت سے بھی مالی اور تکنیکی مدد لی جائے گی۔ وہ جلد ہی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کمیٹی کا اجلاس طلب کریں گے جس میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ۔ ہائیر ایجوکیشن کمشن اور وزارت قانون سمیت تمام متعلقہ اداروں کے اعلی حکام کی موجودگی میں ان مسائل کو حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی نواب اللہ نواز خان کا اس سرزمین پر احسان ہے ایسے محسنوں کی قدر اعلی کردار کی حامل قوموں کی نشانی ہوتی ہے جس پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے وزیر اعلی کو بتایا کہ لاء کالج گومل یونیورسٹی کو نواب اللہ نواز لاء کالج کردیا گیا ہے اور نواب اللہ نواز چیئر کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جسے وزیر اعلی نے سراہا انہوں نے وائس چانسلر کی جانب سے گومل یونیورسٹی کے دو ارب کے خسارے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتہ گومل یونیورسٹی کے مسائل کے حل۔مالی مشکلات کے خاتمہ اور یونیورسٹی کی دیگر باڈیز کی تشکیل اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں زیر التواء مسائل کے حل یونیورسٹی پر عائد پابندیوں کے خاتمہ کے ایجنڈہ پر اعلی سطحی اجلاس طلب کیا جائے گا جبکہ صوبائی کابینہ سے منظور 14 کروڑ کی ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ڈیرہ اسماعیل خان میں لفٹ کینال۔ گومل زام ڈیم سے متعلقہ متعدد منصوبہ جات کے افتتاح کے لیئے میں ڈیرہ اسماعیل خان آوں گا اس موقع پر گومل یونیورسٹی کا دورہ بھی کرونگا اور گومل یونیورسٹی کے ٹانک کیمپس کا افتتاح بھی کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس اور سٹی کیمپس کی مرکزی شاہراہ پر زمین کو کمرشل مقاصد کے لیئے زیر استعمال لاکر یونیورسٹی کی مستقل آمدن کا سلسلہ بھی جاری کیا جائے جس پر وی سی گومل یونیورسٹی نے وزیر اعلی کو بتایا کہ سٹی کیمپس میں ڈیڑھ ایکڑ رقبہ پر کمرشل پلازہ کی سنڈیکیٹ نے منظوری دے دی ہے جس پر جلد کام شروع کیاجائے گا جس پر وزیر اعلی نے خوشی کااظہار کیا گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو گومل یونیورسٹی کی تعلیمی تحقیقی سرگرمیوں سے متعلق نیوز لیٹر کا سالانہ کارکردگی ایڈیشن اور فرینڈز آف گومل یونیورسٹی شیلڈ ز بھی پیش کی۔