News Details

02/07/2018

بی آرٹی کا شٹرگرنے کا فوری نوٹس

* نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان کا چمکنی کے قریب بی آرٹی کا شٹرگرنے کا فوری نوٹس۔ * جسٹس دوست محمد خان نے گریڈ 21 کے سینئر افسرکی سربراہی میں تین رکنی بورڈ آف انکوائری تشکیل دینے کی ہدایت کی * بورڈ آف انکوئری میں گریڈ20 کے دو افسران بھی شامل ہوں گے۔ * بورڈ آف انکوائری کو ر تین دن کے اندر غفلت اور کوتاہی کے مرتکب ہونے والے بی آرٹی کے افسران، اہلکاروں اور ٹھیکیدار جس کسی کی طرف سے بھی غفلت اور کوتاہی سامنے آئی ہوذمہ داری کا تعین کرنے کی ہدای ت ، * جسٹس ر دوست محمد خان نے بورڈ آف انکوائری کو حادثے کی جگہ کا فوری معائنہ کرنے کی ہدایت ،نگران وزیراعلیٰ * انکوائری کے نتیجے میں پی ڈی اے کے ڈی جی سے لیکر پراجیکٹ افسران اور تمام اہلکاروں جو بی آرٹی پراجیکٹ کا حصہ ہیں اورمتعلقہ ٹھیکیداروں کی غفلت کی نشاندہی کرے، جسٹس (ر) دوست محمد خان * انکوائری رپورٹ کے نتیجے قانون کے مطابق پنلٹی اور ریکوری کی جائے گی ، نگران وزیراعلیٰ * غفلت کے مرتکب افسران ، اہلکار یا ٹھیکیدار سزا سے نہیں بچ سکیں گے، جسٹس (ر) دوست محمد خان * نگران وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں کو ریڈ الرٹ جاری کرنے او آرتھو پیڈک سرجنز سمیت تمام ڈاکٹروں کی نگرانی میں زخمی ہونے والوں کو بھر پور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت * زخمیوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی ، نگران وزیراعلیٰ