News Details
26/06/2018
گورنر سندھ محمد زبیر اور سابق ایم این اے اسد عمر کے بڑے بھائی طارق عمر کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد نے گورنر سندھ محمد زبیر اور سابق ایم این اے اسد عمر کے بڑے بھائی طارق عمر کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں نگران وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے دریں اثناء نگران وزیر اعلیٰ نے ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کے کنٹرولر پروگرام / سٹیشن ڈائریکٹر عارف اللہ کے انتقال پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔