News Details
24/06/2018
صوبے میں پولٹری کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا سختی سے نوٹس
خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کا صوبے میں پولٹری کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا سختی سے نوٹس
* صوبائی حکومت کی تمام ڈپٹی کمشنران کو پولٹری کے نرخوں کی تازہ لسٹ جاری کرنے اور اُس پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت
* صوبے میں پولٹری کی نقل و حرکت محکمہ لائیو سٹاک کی ایس او پیز کے مطابق یقینی بنائی جائے ،دوست محمد کی متعلقہ حکام کو ہدایت
* نگران وزیراعلیٰ کی پاکستان پروفیٹرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 1977 کے تحت برائلر مرغی کی صوبے سے باہر نقل و حرکت روکنے کی ہدایت
* دوست محمد خان کی تمام ڈپٹی کمشنران کو متعلقہ محکموں کی معاونت سے صوبے کے خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کرنے کی ہدایت،
* مذکورہ اقدامات پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، نگران وزیراعلیٰ
* احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت ضروری کاروائی کی جائے ، نگران وزیراعلیٰ
* نگران وزیراعلیٰ کا آئند ہ48 گھنٹوں میں احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت