News Details

24/06/2018

سوات میں گرنے کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار

خیبرپختونخوا کے نگرا ن وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے کالا م میں پک اپ دریائے سوات میں گرنے کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اس واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے آزاد کشمیر مظفر آباد میں گاڑی کے بریک فیل ہونے کے حادثے اور کراچی گڈانی 17 افراد کے سمندر میں ڈوب جانے کے واقعہ پر بھی انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا اور مرحومین کیلئے دُعائے مغفرت جبکہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے