News Details

24/06/2018

نگرا ن وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کا پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں لشمینا بیماری کی رپورٹس کا فوری نوٹس

خیبرپختونخوا کے نگرا ن وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کا پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں لشمینا بیماری کی رپورٹس کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر متعلقہ محکموں کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے لشمینا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے محکمہ صحت کو متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی سہولیات یقینی بنانے ، علیحدہ وارڈ مختص کرنے اور علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے اور تدارک کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ۔