News Details
19/06/2018
پشاور کی ممتاز مذہبی شخصیت سید ارشاد علی شاہ سابق جنرل منیجر سوات کارن پروڈکٹس وسابق جنرل منیجر پشاور کارن پروڈکٹس کی وفا ت پر انتہائی دکھ کا اظہار
خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے پشاور کی ممتاز مذہبی شخصیت سید ارشاد علی شاہ سابق جنرل منیجر سوات کارن پروڈکٹس وسابق جنرل منیجر پشاور کارن پروڈکٹس کی وفا ت پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نے فیملی پارک پشاور میں جھولاٹوٹنے کے واقعے پر مقامی انتظامیہ کو رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی اور واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دُعا بھی کی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے ضلع ہنگو میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیااور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ دریں اثناء دریائے سوات میں خیالی کے مقام پر بچوں کے ڈوبنے پر ریسکو حکا م کو فوری رپورٹ پیش کرنے اورواقعہ میں جاں بحق افراد کیلئے دُعائے مغفرت کی ۔ انہوں نے چترال مستوج کے قریب جیپ حادثے میں دو (2) افرادکے جان بحق ہونے کے واقعے پربھی انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور متوقع سیلاب اور قدرتی آفات سے بچنے کیلئے انتظامیہ کو بروقت اور مکمل تیاری کی ہدایت بھی کی۔