News Details

10/06/2018

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر)دوست محمد خان کا ایبٹ آباد میں تفریحی پارک میں بچوں کے ٹرین رائڈ حادثے کا سخت نوٹس

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر)دوست محمد خان کا ایبٹ آباد میں تفریحی پارک میں بچوں کے ٹرین رائڈ حادثے کا سخت نوٹس۔ حادثے میں بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کواپنے اپنے اضلاع میں سیاحتی پارکوں میں بچوں کے جھولوں پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم۔دوست محمد پابندی کا اطلاق صوبے کے کنٹونمنٹ ایریاز سمیت تمام پارکوں پر لاگو ہوگا۔ نگران وزیر اعلیٰ نگران وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں تمام ڈپٹی کمشنروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے صوبہ کے تمام پارکوں میں جھولوں کے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں تمام تفریحی پارکوں میں جھولوں کیلئے این او سی جاری کرنے کے مجاز اتھارٹی ہوں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی۔ نگران وزیر اعلیٰ تفریحی پارکوں میں جھولے ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے جاری کئے گئے این او سی سے مشروط ہونگے ۔