News Details
09/06/2018
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد کی زیر صدارت بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد کی زیر صدارت بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس۔
آئین میں دیئے گئے اختیارات کی رو سے جولائی سے اکتوبر 2018چار ماہ کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کی تجویز سے نگران وزیر اعلیٰ کا اصولی اتفاق۔
1988-89میں نگران حکومت کے جولائی 1988 سے اکتوبر 1988تک چار ماہ کیلئے بجٹ پیش کرنے کی مثال موجود ہے۔ اجلاس میں بریفنگ
عید کی چھٹیوں کے فوری بعد صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری کا فیصلہ۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 10فیصد اضافے سے اتفاق۔
نگران وزیر اعلیٰ کی چار مہینو ں کے لئے بجٹ اور اے ڈی پی سکیموں کیلئے سمری پیش کرنے کی ہدایت۔
نگران وزیر اعلیٰ کی مارکیٹ میں روزمرہ اشیاء کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور۔
سپلائی اور ڈیمانڈ میں توازن ہو تو قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوتا۔ نگران وزیر اعلیٰ
ٹیکس سسٹم میں توسیع سے ترقیاتی عمل کیلئے وسائل پیدا ہوتے ہیں اور ملک اسی سے چلتے ہیں۔دوست محمد
لوکل گورنمنٹ کی مالیاتی استعداد میں اضافہ کیلئے تربیت کا اہتمام کیا جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت
ترجیحات میں ہر وقت رد و بدل مشکلات پیدا کرتا ہے جو قومی پسماندگی کا ذریعہ ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ
ذاتی غرض و غایت یا پسند و نا پسند کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہئے۔ نگران وزیر اعلیٰ
وزیر اعلیٰ کی سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کیلئے پلان وضع کرنے کی ہدایت۔
منرل ڈیپارٹمنٹ کیلئے آپریشنل لائحہ عمل اور منرل میپنگ ناگزیر ہے ورنہ اسکا نقصان آئندہ نسلوں کو ہو گا۔نگران وزیر اعلیٰ