News Details

29/05/2018

حکومت نے کوہستان ، تورغر اور بٹگرام جیسے پسماندہ اضلاع کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انکی حکومت نے کوہستان ، تورغر اور بٹگرام جیسے پسماندہ اضلاع کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں پی ٹی آئی عوام کی یکساں خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم نے الیکشن کے نتائج یا ووٹ کو اپنے ایجنڈے پر اثر انداز نہیں ہونے دیا اور بغیر کسی لالچ کے تمام اضلاع میں عوام کو خدمات کی فراہمی یکساں جذبے کے تحت یقینی بنائی کیونکہ ہم عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا چاہتے ہیں اس مقصد کیلئے پانچ سال میں دستیاب وسائل کے مطابق ہر ممکن اقدامات کئے65سال کی عوامی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے ٹھوس بنیادیں رکھدیں تاہم ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے پی ٹی آئی عوام کے تعاون سے دوبارہ حکومت میں آ کر تبدیلی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے ریجنل صدر زر گل خان کی وساطت سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں کولی پالس کوہستان ، تورغر اور بٹگرام کے 100رکنی مشترکہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تورغر سے ایم پی اے زرین گل بھی اس موقع پر موجود تھے وفد نے پسماندہ اضلاع کو ترقی دینے اور عوام کے دیرینہ مطالبے پر نئے اضلاع اور تحصیلوں کی تخلیق پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی حکومت کی صحت، تعلیم، پولیس اور دیگر شعبوں میں تبدیلی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور یقینی دھانی کرائی کہ آئندہ انتخابات میں کوہستان ، بٹگرام اور تورغر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں پی ٹی آئی جیتے گی وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت نے ترقیاتی اور اصلاحاتی سرگرمیوں میں عوامی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے اور اسی مقصد کے تحت نئے اضلاع اور تحصیلوں کی تخلیق عمل میں لائی گئی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی کام صوبہ بھر میں کئے گئے ہیں اور انکی اہمیت اپنی جگہ ہے تاہم صوبائی حکومت نے نظام کی تبدیلی پر خصوصی توجہ دی ہے ماضی کے تباہ حال اداروں کو بحال کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 35ارب روپے صرف پرائمری سکولوں کا معیار بلند کرنے کیلئے خرچ کئے گئے ہیں اسی طرح صحت، پولیس اور دیگر شعبوں میں بھی قابل عمل اصلاحات کی گئی ہیں صوبائی حکومت کو ہر ادارے اور شعبے میں کافی وسائل خرچ کرنا پڑے کیونکہ جب ہم حکومت میں آئے تو کوئی ایک محکمہ بھی ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر رہا تھا صوبائی حکومت کے پہلے تین سال ماضی کے تباہ شدہ سٹرکچر کو سیدھا کرنے میں گزر گئے اور زیادہ تر وسائل سے اسی کی نذر ہو گئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عوام دوستی اور خدمات کا نتیجہ ہے کہ آج حکومت ختم ہونے کے باوجود اسکی مقبولیت بدستور بڑھتی جا رہی ہے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو گی اور شکست پیداگیر سیاستدانوں کا مقدر بنے گی۔