News Details

15/05/2018

صوبے اور قبائلی علاقوں کے نوجوانوں اور خواتین کیلئے منعقدہ فنی تربیتی کورسز کے فارغ التحصیل شرکاء میں انعامات تقسیم

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پیر کے روز پشاور کے مقامی ہوٹل میں نیوٹیک کی جانب سے صوبے اور قبائلی علاقوں کے نوجوانوں اور خواتین کیلئے منعقدہ فنی تربیتی کورسز کے فارغ التحصیل شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ نے تربیت یافتہ نوجوانوں اور خواتین کے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ بھی کیا اور سلائی کڑائی، ریفریجریشن، ایئر کنڈیشنگ، ملبوسات، قیمتی پتھروں سے بنائے گئے زیوارات اور دیگر بنائی گئی اشیاء میں اپنی دلچسپی ظاہر کی اور ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ہنرمندوں کے ہاتھوں سے بنی ہوئی اشیاء کی نمائش دیکھنے کے بعد وزیراعلیٰ نے منعقدہ تقریب میں نیوٹیک کی جانب سے منعقدہ پراونشل سکلز کمپٹیشن میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے مرد و خواتین ہنرمندوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔