News Details

25/04/2018

کوئٹہ میں پے در پے تین خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوئٹہ میں پے در پے تین خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں پانچ اہلکار شہید اورمتعدد زخمی ہو گئے انہوں نے کہا کہ اگر فورسز بروقت کاروائی نہ کرتیں تو بڑے نقصان کا اندیشہ تھا ۔ وزیر اعلیٰ نے ایک تعزیتی پیغام میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔