News Details

08/04/2018

سمندر پار کمیونٹیز ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کا قومی تعمیر وترقی میں اہم کردار ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سمندر پار کمیونٹیز ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کا قومی تعمیر وترقی میں اہم کردار ہے ۔ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے شفاف نظام کی دیر پا بنیادیں رکھ دی ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے عمران خان کی قیادت میں عوامی مشکلات کو مزید کم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برمنگھم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اراکین قومی اسمبلی عمران خٹک، شہریار آفریدی، مراد سعید کے علاوہ مقامی قائدین نے جلسے میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے منشور، صوبائی حکومت کی پانچ سالہ اصلاحات اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں سماجی خدمات کے شعبوں میں خاطر خواہ تبدیلی آئی ہے ۔ رشوت خوری کے خلاف بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اطلاعات تک رسائی اور خدمات تک رسائی جیسے اہم قوانین کی وجہ سے عوام کو شفاف طریقے سے خدمات کی بروقت فراہمی ممکن ہوئی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کی مجموعی جدوجہد کا مرکز و محور عام آدمی کی فلاح ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف نے نظام کی تبدیلی کا جو سفر شروع کیا ہے یہ رکے گا نہیں۔ اب عوام میں بھی شعور بڑھتا جارہا ہے ۔ بدعنوان اور مفاد پرست عناصر عوام کو دھوکہ نہ دے سکیں گے ۔ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ وفد کے ہمراہ یورپ کی سب سے بڑی لوکل کونسل اتھارٹی برمنگھم سٹی کونسل کے دورے پرگئے جہاں اُن کو اس تاریخی بلڈنگ اور برطانیہ کے بلدیاتی نظام سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پرانکو ڈپٹی لورڈ میر برمنگھم سید شفیق حسین شاہ کی جانب سے ایک شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے برطانوی رکن لیم برن سے بھی خصوصی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل وزیر اعلی برمنگھم میں ہی ڈپٹی لارڈ میر برمنگھم سید شفیق حسین شاہ کے گھر گئے اور وہاں پر موجود مقامی قیادت اور کمیونٹی عمائدین کے ساتھ قومی دلچسپی کے اُمور اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے ملکی و قومی ترقی میں سمند ر پار پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور کہاکہ بیرون ممالک موجود پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں جس کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سمندر پار کمیونٹی کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ۔